ژند اوستا

( ژَنْد اَوِسْتا )
{ ژَنْد + اَوِس + تا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'ژند' کے ساتھ 'اوستا' لگا کر مرکب 'ژند اوستا' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٦ء کو "سرور سلطانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - آتش پرستوں کے مذہب کی مقدس کتاب جس میں بانی مذہب زرتشت کی تعلیمات اور عقائد درج ہیں۔
"ان عبارتوں سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ لکھنے والے کو ژند اوستا سے کہیں زیادہ بائیبل پر عبور حاصل ہے۔"      ( ١٩٢٨ء، خطوط محمد علی، ١٩١ )