١ - فارسی حروف تہجی کا چودھواں اور باعتبار صوت اردو کا ستائیسواں حرف جسے زائے فارسی یا عجمی بھی کہتے ہیں عربی اور سنسکرت میں یہ حرف نہیں پایا جاتا۔ حروف ج، چ، ز، س اور ش سے بدل جاتا ہے۔ حساب جمل میں اس کے عدد حرف ز کے برابر یعنی سات رکھے گئے ہیں۔
"ژ . پر ختم ہونے والے الفاظ اردو میں اگرچہ زیادہ نہیں ہیں لیکن کم از کم ایک لفظ کثیر (ٹیڑھا) تو پایا جاتا ہے جو مرکب اسم کثردم (بچھو) میں موجود ہے۔"
( ١٩٨٢ء، اردو قواعد، شوکت سبزواری (حاشیہ)، ٥٨ )