باغستان

( باغِسْتان )
{ با + غِس + تان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'باغ' کے ساتھ اسم 'آستان' سے ماخوذ لاحقۂ ظرف مکان 'ستان' لگنے سے 'باغستان' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٩ء میں ماہنامہ 'حسن' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف ( مذکر - واحد )
١ - وہ خطہ جہاں بہت سے باغ ہوں، سرسبز و شاداب علاقہ۔
"آپ نے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ میری ہجرت کی سرزمین چھوہاروں کا باغستان ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٣٧:٣ )