زنانہ اسکول

( زَنانَہ اِسْکُول )
{ زَنا + نَہ + اِس + کُول }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زنانہ' کے ساتھ انگریزی اسم 'اسکول' لگانے سے مرکب 'زنانہ اسکول' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو "زندگی نقاب چہرے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : زَنانَہ اِسْکُولوں [زَنا + نَہ + اِس + کُو + لوں (و مجہول)]
١ - خواتین کا اسکول، لڑکیوں کا اسکول۔
"لاہور کے ایک قصبے کے زنانہ اسکول میں استانی کی جگہ مل گئی۔"      ( ١٩٤٠ء، زندگی نقاب چہرے، ١٤٥ )