زناٹے دار

( زَنّاٹے دار )
{ زَن + نا + ٹے + دار }

تفصیلات


حکایت الصوت کے حوالے سے اسم صوت 'زناٹا' کی مغیرہ صورت 'زناٹے' کے ساتھ دار لگانے سے مرکب 'زناٹے دار' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٢ء کو "کرنیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - زوردار، تیز۔
"کسی نے کسی کو تھپڑ رسید کیا۔ زناٹے دار تھپڑ کہ آس پاس کے سارے لوگ چونک پڑے۔"      ( ١٩٨٠ء، تجلی، ٨٢ )