زن و شو

( زَن و شو )
{ زَنو (و مجہول) + شو (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زن' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر فارسی اسم 'شو' لگانے سے مرکب عطفی 'زن وشو' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو"کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عورت مرد، میاں بیوی، بیوی اور شوہر۔
"خاص ہندوستان کی خاک میں زن و شوہر کی باہمی محبت کا امتیازی خاصہ ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٤، ٥٣١ )