زیریں وادی

( زیرِیں وادی )
{ زے + رِیں + وا + دی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'زیریں' کے ساتھ عربی اسم 'وادی' لگانے سے مرکب 'زیریں وادی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء کو "پاکستان کا تجارتی و معاشی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
جمع   : زیرِیں وادِیاں [زے + رِیں + وا + دِیاں]
جمع غیر ندائی   : زیرِیں وادِیوں [زے + رِیں + وا + دِیوں (و مجہول)]
١ - نشیب یا جنوب کی طرف واقع وادی۔
"دریائے سندھ اپنی زیریں وادی میں نہایت سست رفتار سے بہتا ہے اور بل کھاتا ہوا آگے بڑھتا ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، پاکستان کا تجارتی و معاشی جغرافیہ، ٣١ )