زیریں نبات

( زیرِیں نَبات )
{ زے + رِیں + نَبات }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زیریں' کے ساتھ عربی اسم 'نبات' لگانے سے مرکب 'زیریں نبات' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٣ء کو "مبادیء نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اونچے درختوں کے زیر سایہ اگنے والے چھوٹے پودے اور جھاڑ جھنکاڑ۔
"طالب علم کے لیے اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا کہ وہ اپنے میدانی مشاہدات کسی معین . نخلستان اور اس کی زیریں نبات اور درختوں وغیرہ پر شروع کرے۔"      ( ١٩٤٣ء، مبادیء نباتیات (سعید الدین)، ٧١١:٢ )