زیریں سطح

( زیرِیں سَطْح )
{ زے + رِیں + سَطْح }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'زیریں' کے ساتھ عربی اسم 'سطح' لگانے سے مرکب 'زیریں سطح' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "بھارت میں قومی زبان کا نفاذ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : زیرِیں سَطْحیں [زے + رِیں + سَط + حیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : زیرِیں سَطْحوں [زے + رِیں + سَط + حوں (و مجہول)]
١ - نچلا درجہ، ابتدائی مرحلہ۔
"یہ ایک حقیقت ہے کہ اصطلاحات زیریں سطح پر آسان ہونی چاہئیں۔"      ( ١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ (ترجمہ)، ٣٢ )