زیر بریاں

( زیر بِرْیاں )
{ زیر (ی مجہول) + بِر + یاں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'زیر' اور 'بریاں' پر مشتمل مرکب 'زیر بریاں' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک کھانا جو مختلف اجزا مثلاً پنیر، مچھلی یا گوشت سے تیار کیا جاتا ہے۔
 تجھ کو خواہش ہے کہ ہو زردہ پلاؤ زیر بریاں چاہیے اور تر چلاؤ      ( ١٨٩٩ء، مثنوی نان و نمک، ١١ )
  • a kind of dish