باغ عدن

( باغِ عَدَن )
{ با + غے + عَدَن }

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'باغ' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'عدن' لگانے سے 'باغ عدن' مرکب اضافی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٦ء میں شرر کے 'مضامین' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - بہشت، جنت، وہ باغ جس میں حضرت آدم کو گیہوں کھانے سے پہلے رکھا گیا تھا۔
"دل میں اس طرح امیدوں کا نقشہ باندھتے ہوں گے کہ یوں باغ عدن کی سیر کریں گے۔"      ( ١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١٠٥:١ )