اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - دھات، لکڑی وغیرہ کی چھوٹی ڈبیا۔
"دکنی میں تیلی کو کاڑی اور ماچس کو ڈبیہ کو کاڑی کی ڈبیہ یا کاڑی کی ڈبی کہتے ہیں۔"
( ١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ١٣٢ )
٢ - چھوٹی کپی جس میں تیل ڈالتے اور چراغ کی طرح بتی لگا کر روشن کرتے ہیں۔"
شیشی اور پچھاڑے جو تھا جس میں تیل ڈبی کوں تو کاجل کی دیئے گھوڑ پہ میل
( ١٦٨٧ء، ہاشمی، یوسف زلیخا، ٢٠٧ )
٣ - [ حشریات ] کیپسول نما، سخت جھلی کا خانہ بند خول، کویا، بیج۔
"یہ آخری کینچلی سخت ہو کر ایک ڈبی کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔"
( ١٩٦٧ء، بنیادی حشریات، ٨٠ )
٤ - سگریٹ کی ڈبیا، سگریٹ کا پیکٹ۔
قینچی کی ایک ڈبی پہ راضی ہوا وکیل دیکھیں کلرک مانگتا ہے منشیانہ کیا
( ١٩٧٤ء، ہزلیات، ١١٨ )