اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - درخت کی موٹی اور بڑی شاخ، ٹہنا۔
میووں سے گرانبار وہ اشجار کے ڈالے بکھرے ہوئے وہ دامن کہسار پہ لالے
( ١٩٢٦ء، چکبست، صبح و طن، ١٦٤ )
٢ - چھوٹے منھ اور پھیلواں بڑے پیٹ کا ٹوکرا جس میں چڑی مارنپا پکڑا ہوا جانور بند رکھتے ہیں، بکھار، ڈھلکا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 6:3)
٣ - [ طباعت ] پریس کا وہ حصہ جس پر کاغذ رکھے جاتے ہیں اور جو نمدے یا بانات سے منڈھا ہوتا ہے۔
"ٹائپ پریس کا ڈالا بھی بغیر منڈھا ہوا آتا ہے۔"
( ١٩٠٧ء، مخزن القوائد،٨٢:٢ )
٤ - ڈولی، بیمار ڈولی، پرزے چیتھڑے، کترن، بچا کچھا، ردی، کوڑاکرکٹ، آخور، کاغذوں وغیرہ کا ڈھیر، بچالی، نزاری۔ (پلیٹس)۔