عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'باقر' اور ترکی سے ماخوذ اسم 'خان' سے مل کر 'باقرخان' مرکب بنتا ہے۔ دراصل یہ ایک شخص کا نام ہے جس نے ایک روغنی ٹکیا ایجاد کی۔ باقر خان کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'باقرخانی' بنا اور وہ ٹکیا 'باقرخانی' کے نام سے موسوم ہوئی۔ ١٧٤٦ء میں "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔