اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "دیگر احوال یہ ہے کہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - کھانے میں غذا کے متوازن ہونے کا عمل، (کنایۃً) کچھ کھانے کی عادت، زیادہ کھانے سے پرہیز۔
"مغرب کا ڈاکٹر 'ڈائٹنگ' یعنی کفران نعمت خداوندی کے جو نسخے تیار کرتا ہے . اس کی بات مانئے تو گولی کھائیے اور لکیر کی تصویر بن جائیے۔"
( ١٩٨٣ء، دیگر احوال یہ ہے کہ، ٧٠ )