ڈائننگ ہال

( ڈائِنِنْگ ہال )
{ ڈا + اِنِنْگ (ن غنہ) + ہال }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ڈائننگ' اور 'ہال' پر مشتمل مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٤٣ء کو "مضامین عبدالماجد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - کھانے کا بڑا کمرہ جس میں میز کرسیوں پر بیٹھ کر لوگ کھانا کھاتے ہیں، طعام خانہ۔
"عید کے دن ہم بڑے اہتمام سے ڈائننگ ہال میں ضیافتیں سجاتے۔"      ( ١٩٨٣ء، آتش چنار، ٧٣٧ )
  • طعام گاہ
  • خورَش گاہ
  • dinning hall