طالب العلمانہ

( طالِبُ الْعِلْمانَہ )
{ طا + لِبُل (ا غیر ملفوظ) + عِل + ما + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل 'طالب' کے بعد عربی حرف تخصیص 'ال' لگا کر عربی اسم 'علم' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے ١٩١٦ء کو "خطوط اکبر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - طالب علم کے مانند، طالب علم کی طرح، طالب علم جیسا۔
"آپ میں تو شاید ابھی طالب العلمانہ ترنگ اور بے تکلفی کچھ باقی ہے۔"      ( ١٩١٦ء، خطوط اکبر، ٤٦ )