طالب العلمی

( طالِبُ الْعِلْمی )
{ طا + لِبُل + عِل + می }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل' طالب' کے ساتھ عربی حرف تخصیص 'ال' لگا کر عربی اسم 'علم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٨ء کو "ابن الوقت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - طالب علم، تعلیم پانا، تحصیلِ علم، علم حاصل کرنا۔
"ابن الوقت مدرسے میں داخل کیا گیا نہ اس غرض سے کہ مدرسے کی طالب العلمی کو ذریعۂ معاش قرار دے بلکہ صرف اس لیے کہ اس کی عربی فارسی ٹکسالی ہو۔"      ( ١٨٨٨ء، ابن الوقت، ٣ )
  • search after knowledge
  • study;  the state of being a student
  • pupilage