طب قانونی

( طِبِّ قانُونی )
{ طِب + بے + قا + نُو + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طب' کے بعد کسرہ صفت لگا کر عربی اسم صفت 'قانونی' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٠ء میں "مضامین سلیم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - طب کا وہ حصہ جو قانون سے تعلق رکھتا ہے، علم قانون، اصول قانون۔
"طب قانونی ایک ایسا موضوع ہے جس کے لیے ایک مخصوص مطالعہ ضروری ہے۔"      ( ١٩٣٧ء، طب قانونی اور سمومیات، (ترجمہ)، ٢:١ )