باقی ماندہ

( باقی مانْدَہ )
{ با + قی + مان + دَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'باقی' کے ساتھ فارسی مصدر ماندن سے مشتق صیغہ حالیہ تمام 'ماندہ' بطور لاحقہ لگنے سے 'باقی ماندہ' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں 'مطلع العجائب' کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بچا ہوا، بقایا۔
"بیگم صاحب کے قرضے میں رقم باقی ماندہ کیوں نہیں دی گئی۔"      ( ١٩٠٣ء، زبان داغ، ٩٨ )
  • remainder
  • residue;  remaining
  • residuary