عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طبع' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے 'طبعی' بنا۔ 'طبعی' کے بعد عربی اسم 'خط' لگانے سے مرکب 'طبعی خط' بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "صحیفہ خوشنویساں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔