زین پوش

( زِین پوش )
{ زِین + پوش (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زین' کے ساتھ فارسی مصدر 'پوشیدن' سے صیغۂ امر 'پوش' لگانے سے مرکب 'زین پوش' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٩ء کو "راگ مالا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : زِین پوشوں [زِین + پو (و مجہول) + شوں (و مجہول)]
١ - زین کے اوپر ڈالنے کا کپڑا، غاشیہ۔
"ٹیپو کا زین پوش، یہ زین پوش قرمزی مخمل کا ہے۔"      ( ١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ٢٠ )
  • a cloth fastened over the saddle
  • saddle-cloth
  • housing