زاویہء ذہنی

( زَاوِیَہءِ ذِہْنی )
{ زا + وِیَہ + اے + ذِہ + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زاویہ' کے ساتھ 'ہمزہ' بطور کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم 'ذہن' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر مرکب توصیفی 'زاویۂ نگاہ' بنا۔ ١٩٦٨ء کو "مغربی شعریات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - اندازفکر، نقطۂ نظر۔
"وہ تجربے کے بارے میں ایک مناسب زاویۂ ذہنی پیدا کرتی ہے اور یہی اسے کرنا چاہیے۔"      ( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات (ترجمہ)، ٣٣ )