زر معاوضہ

( زَرِ مُعاوَضَہ )
{ زَرے + مُعا + وَضَہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زر' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم معاوضہ لگانےسےمرکب اضافی 'زر معاوضہ' بنا۔ اردو میں بطور اسسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء کو "مجموعۂ ضابطۂ فوجداری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہرجانہ، وہ روپیہ جو کسی نقصان کے عوض دیا جائے۔
"جب کوئی حکم مشعر دینے زر معاوضہ کے شخص ملزم کو کسی ایسے مقدمہ میں صادر ہو۔"      ( ١٨٨٢ء، مجموعۂ ضابطۂ فوجداری، ایکٹ نمبر، ١٠، ٤٣٣ )
  • compensation