زرخیزی

( زَرخیزی )
{ زَر + خے + زی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زر' کے ساتھ فارسی صفت 'خیز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'زرخیزی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٨ء کو "شکوۂ فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - سرسبزی، شادابی، خوبصورتی۔
"اردو نثر کی زرخیزی اور شادابی میں اضافہ ہوتا رہا۔"      ( ١٩٦٦ء، انداز نظر، ١٦٧ )
  • پَیدا آوْری
  • نَفْع آوْری
  • productiveness
  • fertility