زر پرست

( زَر پَرَسْت )
{ زَر + پَرَسْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زر' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرستیدن' سے صیغۂ امر 'پرست' بطور لاحقۂ فاعلی لگانےسے مرکب 'زرپرست' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : زَر پَرَسْتوں [زَر + پَرَس + توں (و مجہول)]
١ - روپے پیسے کا پجاری، دولت کی پوجا کرنے والا، روپے پیسے کا حریص، لالچی، بخیل۔
 زر پرستوں کے لیے زر ہی خدا بے حسوں کے لیے پتھر ہی خدا      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٣٣ )
  • venal
  • mercenary;  selfish
  • sordid;  a mammonist;  a sordid or selfish person