زانو بزانو

( زانُو بَزانُو )
{ زا + نُو + بَزا + نُو }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زانو' کے ساتھ 'ب' بطور حرف جار لگا کر دوبارہ 'زانو' لکھنے سے مرکب 'زانو بزانو' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - زانو سے زانو ملا کر، گھٹنے سے گھٹنا جوڑے، مل کر۔
"لاطینی زبان کے متعلمین راسخ الاعتقاد قیس کے زانو بزانو تعلیم پاتے تھے۔"      ( ١٩٢٥ء، تاریخ یورپ جدید (ترجمہ)، ١٣٥ )