زرکاری

( زَرکاری )
{ زَر + کا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زر' اور فارسی لاحقۂ فاعلی 'کار' کے ساتھ 'ی' بطور 'ی' لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'زرکاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو"مجمع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کاغذ، چرم پر سونے کے پانی، برادے وغیرہ سے نقاشی یا سنہری چھپائی۔
 یا مرصع ہے سقف زنگاری لعل و گوہر ہیں صرف زرکاری      ( ١٩٢٤ء، مطلع انوار، ٤٠ )