زیر کاشت

( زیرِ کاشْت )
{ زے + رے + کاشْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'زیر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی اسم 'کاشت' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٤ء کو "عملی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - وہ زمین جس پر کھیتی باڑی ہوتی ہے، زراعت کے لیے مستعمل زمین۔
"ملک میں چار کروڑ ایکڑ رقبہ مغربی پاکستان میں اور تقریباً ٢ء٢ کروڑ رقبہ مشرقی پاکستان میں زیر کاشت تھا۔"      ( ١٩٧٩ء، رسالہ جدید سائنس، ١١٨ )