زیر ناف

( زیر ناف )
{ زے + رے + ناف }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت'زیر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'ناف' لگانے سے مرکب توصیفی 'زیر ناف' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٥ء کو "ترجمۂ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ناف سے نیچے کا حصہ، پیڑو۔
"مونچھ اور بغل اور زیر ناف کے بال دور کرنا۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٠٤:١ )