زاویائی اسراع

( زاوِیائی اِسْراع )
{ زا + وِیا + ای + اِس + راع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'زاویائی' کے ساتھ عربی اسم 'اسراع' لگانے سے مرکب 'زاویائی اسراع' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "مبادیات طبیعیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ سائنس ]  گردشی حرکت کرنے والے جسم کی رفتار، زاویائی رفتار کی تبدیلی کی شرح۔
"زاویائی اسراع سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کسی گھومنے والے جسم کی زاویائی اسپیڈ بڑھ رہی ہے یا گھٹ رہی ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، مبادیات طبیعیات، ١٥٦ )