زائد النور

( زائِدُ النُّور )
{ زا + اِدُن (ا، ل غیر ملفوظ) + نُور }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'زائد' کے ساتھ حرف تخصیص 'ا ل' لگا کر عربی صفت 'نور' لگانے سے مرکب 'زائد النور' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٧ء کو "عجائب المخلوقات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - زیادہ روشن ہوتا ہے، بڑھتا ہوا (چاند)
"جس وقت کہ آفتاب برج قوس میں ہوئے اور قمر زائد النور ہو برج اسد یا حمل میں اور پاک نحوست سے تو مثلث کو لکھے۔"      ( ١٩٥١ء، مفتاح الجفر، ٢٢٢ )