١ - عربی کا گیارہواں، فارسی کا تیرھواں اور صوتی اعتبار سے اردو کا چھبیسواں حرف زاے معجمہ، زاے منقوطہ اور زاے پوز کہتے ہیں اس کا تلفظ عربی اور فارسی میں "زا" اور اردو میں "زے" ہے۔ حساب جمل میں اس کے سات عدد ہیں۔ تقویم میں یہ شنبہ اور برج عقرب کی علامت ہے یہ حرف شمسی ہے۔ ہندی اور سنسکرت میں یہ حرف نہیں ہے۔
"خالص فارسی عربی آوازیں یعنی ز، ژ، ف، ق، ع، ط وغیرہ کو ڈاکٹر چٹرجی اہم اور ضروری قرار دے کر فرماتے ہیں کہ یہ آوازیں اردو میں ہیں۔"
( ١٩٦٦ء، اردو لسانیات، ٣٩ )