زائرین

( زائِرِین )
{ زا + اِرِین }
( عربی )

تفصیلات


زیر  زائِر  زائِرِین

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'زائر' کے ساتھ 'ین' بطور لاحقۂ جمع لگانے سے 'زائرین' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٩ء کو "مقدمۂ تاریخ سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( جمع )
١ - زیارت کرنے والے، مسافر، سیاحت کرنے والے۔
"پاکستانی زائرین کا پورا قافلہ درگاہوں اور مقبروں کے سفر پر نکلا۔"      ( ١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٢٨ )