فضائے بسیط

( فِضائے بَسِیط )
{ فِضا + ائے + بَسِیط }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم فضا کو حرف اضافت 'ئے' کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت 'بسیط' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٨ء کو "مکاتیبِ مہدی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پھیلا ہوا خلا، وسعتِ آسمان، کھلی فضا۔
"فضائے بسیط میں نمناک سی صبح طلوع ہوئی۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ١٣ )