فضا سازی

( فِضا سازی )
{ فِضا + سا + زی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'فضا' کے بعد فارسی مصدر ساختن سے مشتق صیغہ امر 'ساز' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٥ء کو "مباحث" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث )
جمع   : فِضا سازِیاں [فِضا + سا + زِیاں]
جمع غیر ندائی   : فِضا سازِیوں [فِضا + سا + زِیوں (و مجہول)]
١ - فضا بندی، افسانے یا شاعری وغیرہ میں ماحول کی تخلیق۔
"خوبی اور دلچسپی اس کے مجموعۂ واقعات اور تنظیم واقعات میں اتنی نہیں جس قدر فن فضا سازی یا تخلیق فضا کے فن میں ہے۔"      ( ١٩٦٥ء، مباحث، ٥٨٥ )