فارسی خواں

( فارْسی خواں )
{ فار + سی + خاں (و معدولہ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم 'فارسی' کے بعد اسی زبان کے مصدر خواندن سے مشتق صیغۂ امرخواں کو بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٨ء کو "مکتوباتِ سرسید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - فارسی جاننے والا، پڑھا لکھا، عالم۔
"یہ خیال کرنا بھی صحیح نہیں ہے کہ اہل معاملہ کے لیے یہ حروف بڑی سدِّراہ ہیں کہ ان کو بعض وثائق کے پڑھوانے کے واسطے ایک فارسی خواں کی تلاش ہوتی ہے۔"      ( ١٨٦٨ء، مکتوباتِ سرسید، ٣٤ )