عربی زبان سے ماخوذ اسم 'فتنہ' کے بعد فارسی مصدر انگیختن کے مضارع 'انگیزد' سے 'د' حذف کر کے حاصل ہونے والا صیغۂ امر انگیز بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ ١٨٩٧ء کو"تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔