فاعلی

( فاعِلی )
{ فا + عِلی }
( عربی )

تفصیلات


فعل  فاعِل  فاعِلی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'فاعل' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ نسبتی لگانے سے بنا جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - فاعل سے منسوب یا متعلق۔     
"لہٰذا خود احساس کے اندر ہمیں دو مختلف پہلوؤں کو تسلیم کرنا پڑے گا ایک فاعلی اور دوسرا انفعالی۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٣١ء، تاریخ فلسفۂ جدید (ترجمہ)، ١١٢:١ )
  • active
  • operative;  effective
  • efficient