فرمہ

( فَرْمَہ )
{ فَرْ + مَہ }
( انگریزی )

تفصیلات


forme  فَرْمَہ

انگریزی اسم forme کا مؤرد ہے۔ ماخذ زبان کی طرح اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "سفرنامۂ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : فَرْمَے [فَر + مے]
جمع غیر ندائی   : فَرْموں [فَر + موں (و مجہول)]
١ - [ طباعت ]  چھاپنے کے لیے سیسے سے ڈھلے حروف کی ترتیب دی ہوئی پلیٹ، ٹائپ کے حروف کا چوکھٹا یا پتھر وغیرہ پر جمائی ہوئی تحریر، چھاپنے کے لیے تیار کیا ہوا کاغذ کا ایک تاؤ۔
"فارم (Forme) اردو میں کئی معنوں میں مستعمل ہے . چھپا ہوا کاغذ جو خانہ پُری کے لیے دیا جاتا ہے، فارم سے بنا ہوا لفظ 'فرمہ' چھپائی کی اصطلاح کے طور پر رائج ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٨٥ )
٢ - [ طباعت ]  کتاب کا چھپا ہوا پورا تاؤ۔
"چھپی ہوئی کتاب کے فرمے تھے، جن کے چھوٹے بڑے لفافے بنائے جا رہے تھے۔"      ( ١٩٥٥ء، سعادت حسن منٹو، نمرود کی خدائی، ١٤٨ )
٣ - قالب، سانچہ۔
"سفید کپڑے سے لپیٹ کر فرمے میں یعنی وہ برتن کہ جس کے ہر طرف سوراخ رہے رکھ کر سر پوش کرے۔"      ( ١٨٤٥ء، دولت ہند، ٧١ )
٤ - [ جوتا سازی ]  انگریزی وضع کا جوتا بنانے کا یا جوتے کی شکل کا بنا ہوا لکڑی کا قالب، سانچہ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 221)
  • A proof-sheet