فریاد رس

( فَرْیاد رَس )
{ فَر + یاد + رَس }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'فریاد' کے بعد 'رسیدن' مصدر سے مشتق صیغہ امر 'رس' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - فریاد کو پہنچنے والا، انصاف کرنے والا، داد رس۔
"اے فریادیوں کے فریاد رس بسم اللہ الرحمن الرحیم کی لاج رکھنے کے لیے ہماری دعائیں سن لے۔"      ( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٤٧٨ )
  • redressing complaints;  a redresser of grievances
  • a dispenser of justice;  a helper
  • defender