فروتنی

( فَروتَنی )
{ فَرو (و مجہول) + تَنی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ متعلق فعل 'فرو' کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'تن' بہ اضافہ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث )
١ - عاجزی، تواضع، انکساری (انانیت کی ضد)
"سادگی، انکسار اور فروتنی ان کی خصوصیت تھی۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٣٢ )
  • submissiveness
  • submission;  lowliness
  • humility;  condescension