فوک ڈانس

( فوک ڈانْس )
{ فوک (و مجہول) + ڈانْس (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے متداخل صفت فوک اور اسم ڈانس کو بالترتیب ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٨ء کو "افکار، کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : فوک ڈانْسِز [فوک (و مجہول) + ڈان + سِز]
جمع غیر ندائی   : فوک ڈانْسوں [فوک (و مجہول) + ڈان + سوں (و مجہول)]
١ - لوک رقص، عوامی رقص۔
"ان کا ٹیلی وژن پروگرام تعلیمی اور ثقافتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر نشر کیا جاتا ہے فوک ڈانس اور موسیقی کو اول درجہ حاصل ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، افکار، کراچی، جنوری، ٨٠ )
  • Folk dance