فوق الفطرت

( فَوقُ الْفِطْرَت )
{ فَو (و لین) + قُل (ا غیر ملفوظ) + فِط + رَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'فوق' کو حرف تخصیص 'ا ل' کے ذریعے اسی زبان سے مشتق اسم 'فطرت' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٢ء کو"علم الکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - فطرت سے بڑھ کر، قدرت سے سوا۔
"فوق الفطرت عنصر غائب ہو گیا۔"      ( ١٩٦٠ء، نئی تنقید، ١٢٣ )