فوق الشعور

( فَوْقُ الشُّعُور )
{ فَو (و لین) + قُش (ا ل غیر ملفوظ) + شُعُور }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت فوق کو حرف تخصیص ا ل کے ذریعے اسی زبان سے مشتق اسم شعور کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨١ء کو "افکار و اذکار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس کے اندر آگاہی بہت بڑھی ہوئی ہو، بلند آگاہی والا، واقفیت سے بھرپور۔
"انگریزی میں اور اردو میں فوق الشعور کی اصطلاح وضع کی گئی ہے۔"      ( ١٩٨١ء، افکار و اذکار، ٨٨ )