فوراً سے پہلے

( فَوراً سے پَہْلے )
{ فَو (و لین) + رَن + سے + پَہ (فتح مجہول) + لے }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ متعلق فعل 'فوراً' کو سنسکرت سے ماخوذ حرف ربط 'سے' کے ذریعے ہندی صفت پہلے کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٥ء کو "پرِ پرواز" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بہت جلدی، جلد سے جلد، جلدی کے ساتھ۔
"چٹ ایک سیکنڈ کلاس ٹکٹ بھی فراہم کر لیا اور فوراً سے پہلے رفاقت اختیار کر لی۔"      ( ١٩٤٥ء، پر پرواز، ١٦ )