فنی درسگاہ

( فَنّی دَرْسْگاہ )
{ فَن + نی + دَرْس + گاہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'فنّی' کو عربی اسم درس اور فارسی لاحقہ ظرفیت 'گاہ' سے بنے ہوئے اسم ظرف 'درس گاہ' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "آ جاؤ افریقہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
جمع   : فَنّی دَرْسْگاہیں [فَن + نی + دَرْس + گا + ہیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : فَنّی دَرْسْگاہوں [فَن + نی + دَرْس + گا + ہوں (و مجہول)]
١ - تیکنیکی علم حاصل کرنے کی جگہ۔
ترقی پذیر ممالک میں فنی درس گاہ کی کمی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ٨٨ )