فنی تعلیم

( فَنّی تَعْلِیم )
{ فَن + نی + تَع + لِیم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'فنی' کو اسی زبان سے مشتق اسم 'تعلیم' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "رنگین ٹیلی ویژن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : فَنّی تَعْلِیمات [فَن + نی + تَع + لی + مات]
١ - کسی صفت یا فن سے متعلق تعلیم، حرفتی تعلیم، صنعتی تعلیم، تیکنیکی تعلیم۔
"فنی تعلیم و تربیت میں شعبۂ الیکٹرانکس امتیازی حیثیت کا حامل ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ٣ )