فکاہی ادب

( فُکاہی اَدَب )
{ فُکا + ہی + اَدَب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'فکاہی' کے بعد اسی زبان سے مشتق اسم 'ادب' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٦٥ء کو "مباحث" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ظریفانہ اور مزاحیہ تحریریں اور تصانیف، ایسا ادب جسکا تعلق ظرافت و مزاح سے ہو۔
"السنۂ شرقیہ میں فکاہی ادب کا سرمایہ اچھا خاصا ہے۔"      ( ١٩٦٥ء، مباحث، ١٥٤ )