فلٹر پیپر

( فِلْٹَر پیپَر )
{ فِل + ٹَر + پے + پَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے متداخل دو اسما 'فِلْٹَر' اور 'پیپر' کو باالترتیب ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں اپنے اصل معنوں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٥ء کو "حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : فِلْٹَر پیپَرز [فِل + ٹَر + پے + پَرْز]
جمع غیر ندائی   : فِلْٹَر پیپَروں [فِل + ٹَر + پے + پَروں (و مجہول)]
١ - مائع یا پانی نتھارنے والا کاغذ۔
"یہ فلٹر پیپر سے گزر کر جاتے ہیں جس سے بیکٹیریا نہیں گزر سکتے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٨٣ )
  • filter paper